25 سال سے استعمال کیے جانے والے نمبر نے کروڑوں کی لاٹری جتوادی

امریکی شہری نے نمبر کا یہ سیٹ خاص تاریخوں سے بنایا ہے اور وہ اس کو 25 برسوں سے استعمال کر رہے ہیں


ویب ڈیسک January 19, 2025

امریکا میں ایک شخص نے خاص نمبر سے 17 کروڑ روپے (6 لاکھ 26 ہزار 575 ڈالر) سے زائد مالیت کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست مشیگن کے شہر کالامازو سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ شہری (جنہوں نے شناخت ظاہر نہیں کی) نے 29-27-10-07-03 کے تمام پانچ نمبر لاٹری میں میچ کر کے لاٹری جیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نمبر کا یہ سیٹ خاص تاریخوں سے بنایا ہے اور اس کو 25 برسوں سے استعمال کر رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ نے قرعہ اندازی کے بعد ٹکٹ چیک کیا اور فوراً ان کو جگا کر یہ خبر دی۔ جب اہلیہ نے کہا کہ انعام نکل آیا تو ان کو یقین نہیں آیا۔

لاٹری کے فاتح نے حال ہی میں اپنا انعام موصول کیا ہے جس کو وہ گھر کی مرمت اور سرمایہ کاری کے ساتھ گھر والوں پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں