کراچی: مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن توحید کمرشل ایریا اسٹریٹ 13 کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت 26 سالہ لقمان کے نام سے کی گئی ہے جس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ گلشن معمار پولیس نے سیلفیا سوسائٹی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زوہیب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت سے اسلحہ، گولیاں، چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔