احتجاج میں تشدد کاعنصر نہیں ہونا چاہیے راغب نعیمی

تحریک انصاف اسلامی ملکوںکوگستاخانہ فلم کیخلاف مذمتی خط لکھے گی، مہناز رفیع

تحریک انصاف اسلامی ملکوںکوگستاخانہ فلم کیخلاف مذمتی خط لکھے گی، مہناز رفیع

مذہبی اسکالرمولاناراغب نعیمی نے کہاہے کہ احتجاج کرنا کسی بھی معاشرے کی زندگی کی علامت ہے۔

لیکن احتجاج میں تشددکاعنصر نہیں ہونا چاہیے اگرہم اپنی ہی املاک کونقصان پہنچائیں گے توپھراحتجاج کی خوبصورتی ختم ہوجاتی ہے اس لیے ہمیں تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرناچاہیے بلکہ تمام مسلمان ملکوں کواکٹھے ہوکراپناسخت ردعمل دکھانا چاہیے۔پروگرام بات سے بات میں اینکر پرسن ماریہ ذوالفقار سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ سعودی عرب کی طرف سے اس معاملے پر صرف ایک بار مذمت کردی۔ہمیں متحد ہوکرساری دنیا میں انبیا کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کرنا ہوگی۔پوری دنیا کے مسلمانوں کو یہ پیغام ریکارڈ کرادینا چاہیے کہ ہم اس طرح کی حرکات کی ہرگزاجازت نہیں دے سکتے۔


تحریک انصاف کی رہنما مہناز رفیع نے کہاکہ شان رسالت میں گستاخی پر ہر مسلمان کے جذبات مجروح ہوئے ہمیں بھرپوراحتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے لیکن یہ احتجاج پرامن ہونا چاہیے۔تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے اس سلسلے میں کچھ نہ کیا تو ہم خود دنیا بھرکے اسلامی ملکوںکو گستاخانہ فلم کیخلاف مذمتی خط لکھیں گے اور ان کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے ۔ تجزیہ کارابراہیم مغل نے کہاہے کہ احتجاج پرامن ہونا چاہیے کیونکہ اگرہم نے اپنی ہی املاک کو نقصان پہنچایا تو پھران لوگوں کے مقاصد ہم نے خود ہی پورے کردیے ۔

یواین اوامریکاکی لونڈی بن چکا ہے مسلم ملکوں کواے این او( آل نیشن آرگنائزیشن )کوبنالینی چاہیے جس میں تمام غیرمسلم مذاہب بھی شامل ہونے چاہئیں۔یوم عشق رسولؐ کے موقع پر احتجاج میں شامل مظاہرین نے کہاکہ غیر مسلم طاقتیں مسلمانوں کے جذبا ت کوچیک کرتی ہیں وہ جاننا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے مذہب کے بارے میں کیاجذبات ہیں۔احتجاج میں شامل ایک شخص نے کہاکہ امریکا نوازلوگ مسلمانوں پرمسلط کردیے گئے ہیں۔ایک نوجوان نے کہاکہ مسلمانوں کومشتعل کرکے ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ یہ لوگ انتہاپسند ہیں اور وہ پھروہ مسلمانوں کے احتجاج کوانتہائی منفی اندازمیں پیش کرتے ہیں۔
Load Next Story