نشے میں دھت تماشائیوں نے جوکووچ کی ناک میں دم کردیا

درمیان میں کھیل روک کر انھوں نے1،2 تماشائیوں کو جواب بھی دیے

کراچی:

آسٹریلین اوپن کے میچ میں نشے میں دھت تماشائیوں نے سرب اسٹار نووک جوکووچ کی ناک میں بھی دم کردیا. 

10 مرتبہ کے آسٹریلین اوپن فاتح جوکووچ اور ٹوماس میچاک کے درمیان تیسرے راؤنڈ میچ میں کراؤڈ کی جانب سے مسلسل ہوٹنگ کی جاتی رہی، جس پر کھلاڑیوں کی توجہ بار بار کھیل سے بھٹک رہی تھی. 

جوکووچ پر خاص طور پر جملے کسے جا رہے تھے، درمیان میں کھیل روک کر انھوں نے1،2 تماشائیوں کو جواب بھی دیے. 

ایک کو انھوں نے کہا کہ ہم مل کر شراب پی سکتے تھے مگر لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی بہت پی چکے ہیں.

انھوں نے کچھ تماشائیوں کو وارننگ بھی دی کہ وہ حد سے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم کچھ کی سیلفی کیلیے خواہش بھی جوکووچ نے پوری کردی۔

Load Next Story