راولپنڈی:
تھانہ روات کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش تقریباً دو ماہ بعد پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئی۔
پولیس کے مطابق چار سالہ ارشمان اپنی والدہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 نومبر 2024 کو موہڑہ گھاڑ نزد ہوشیال گیا جہاں وہ شادی کی تقریب سے لاپتہ ہوگیا تلاش کے باوجود نہ ملنے پر پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔
گزشتہ روز تقریباً دو ماہ بعد بچے کی لاش پانی کے تالاب سے ملی، لاش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ پولیس نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے بچے کی تلاش کی ہر ممکن کوشش کی۔
بچے کی فیملی نے بھی پولیس کے ساتھ مل کر ہر ممکن جگہ پر بچے کو تلاش کیا لیکن کامیابی نہ ہو سکی، تاہم اب بچے کی نعش اس مقام کے قریب ہی تالاب سے ملی جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ شادی پر گیا تھا۔
ابتدائی طور پر معاملہ کھیلتے ہوئے تالاب میں گر کر وفات کا لگتا ہے تاہم نعش کا پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ یی سے وجہ موت کا حتمی تعین ہو سکے گا جسکی روشنی میں تفتیش جو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔