مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست دفتر خارجہ نے جاری کر دی
دفتر خارجہ نے الداخلہ کے قریب مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کر دی ہیں جس میں کھانا، پانی، ادویات اور کپڑے شامل ہیں جبکہ میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف آپریشن میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں؛ اسپین میں کشتی حادثے میں 44 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ کا ردعمل
ترجمان کے مطابق آپریشن کی مزید نگرانی کے لیے پاکستانی سفارتخانہ اور حکومت پاکستان مراکش حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کشتی حادثے میں بچ جانے والوں کے نام درج ذیل ہیں:
مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شامیر، تنویر احمد، محمد عباس کاظمی، غلام مصطفیٰ، عمران اقبال، شعیب زعفر، علی حسن، محمد عاصف اور بلال اقبال شامل ہیں۔