مصر میں 3 محبوباؤں سے ایک ساتھ شادی؛ دلہا کا حیران کن بیان سامنے آگیا
مصر میں ایک دلہا نے ایک ساتھ اپنی 3 گرل فرینڈز سے شادی کی وائرل ویڈیو سے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر میں اپنی 3 محبوباؤں کے ساتھ شادی سے شہرت پانے والے دلہا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی شادی 3 نہیں بلکہ دو خواتین سے ہوئی ہیں۔
دلہا نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر جو تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئیں وہ بیوٹی پارلر کی تھیں جس میں موجود تیسری خاتون کوئی اور تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : مصر؛ نوجوان کی اپنی تینوں محبوباؤں سے ایک ساتھ شادی کی انوکھی تقریب
انھوں نے مزید کہا کہ یہ خاتون بھی تیار ہونے آئی تھیں اور میری دو بیگمات کے ساتھ ایک تصویر کھنیچوائی جسے میرے ساتھ ایڈٹ کرکے وائرل کیا گیا۔
دلہا احمد عادل نے العربیہ نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ میری پہلے ایک خاتون سے شادی ہوئی اور پھر صرف 6 ماہ بعد دوسری شادی ہوئی۔
میری پہلی بیوی نے ہی دوسری شادی کے لیے میری پسند کی لڑکی سے بات کی تھی۔ شادی کی تیاریوں میں میری پہلی بیوی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
احمد عادل نے بتایا کہ اس دوران میری پہلی بیوی کی، دوسری بیوی سے دوستی گہری ہوتی چلی گئی۔
پہلی بیوی نے میری دوسری شادی میں ویسا ہی لباس پہنا جیسا دلہن نے پہنا تھا اس سے لوگوں کو لگا کہ ایک نہیں دو دلہنیں ہیں۔
دلہا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے بہت عجیب و غریب تبصرے کیے جس سے مجھے بہت دکھ ہوا۔ کچھ نے تو حد ہی پار کردی۔
ادھر دلہنوں کو تیار کرنے والی صابرین حسنی نے العربیہ نیوز کو بتایا کہ پہلے دلہا نے امیرہ نامی دلہن کے نام پر بکنگ کرائی پھر ایک ہفتے بعد واپس آیا اور دو دیگر دلہنوں اسما اور بوسی کی بھی سسی دن کے لیے بکنگ کرائی۔
بیوٹی پارلسٹ صابرین حسنی نے مزید بتایا شادی والے تینوں دلہنوں کو تیار کرتے ہوئے ہونے والی گفتگو میں تینوں نے بتایا کہ وہ سہلیاں ہیں اور انھیں ایک ہی دن میں احمد سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔