کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان

منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر تک تجاوز کر سکتی ہیں

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر قائد میں سردی میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

جاری بیان کے مطابق شہر قائد میں پیر کو کم سے کم پارہ دوبارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ آئندہ کئی روز تک شہر میں شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

اس میں کہا گیا کہ منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ آج گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Load Next Story