واحد مکڑی جو سبزی خور ہے

 پتوں پر اگنے والی بیلٹیئن باڈیز لیپڈز اور پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں


ویب ڈیسک January 20, 2025

دنیا میں مکڑیوں کی تقریباً 45,000 اقسام ہیں اور یہ سب گوشت خور ہیں لیکن ان میں سے ایک استثنا ہے، بگھیرا کپلنگی۔

Bagheera kiplingi نامی مکڑی ایک چھلانگ لگانے والی مکڑی ہے جو پودوں پر مبنی غذا کھانے کے لیے مشہور ہے۔

یہ بنیادی طور پر وسطی امریکا اور میکسیکو کے جنگلات میں پائی جاتی ہے۔ یہ صرف 5 سے 6 ملی میٹر لمبی ہوتی ہے اور اپنا زیادہ تر وقت ببول کے پتوں کے سروں پر بیلٹیئن باڈیز کا انتظار کرتے ہوئے گزارتی ہے۔

لیپڈز اور پروٹین سے بھرپور، بیلٹیئن بیلٹیئن باڈیز کیڑوں کے لیے بہت زیادہ غذائیت بخش خوراک ہوتی ہے لیکن کسی مکڑی کا اسے کھانا انتہائی غیر معمولی بات ہیں کیونکہ یہ زیادہ تر گوشت خور ہوتی ہیں۔

پنسلوانیا میں ولانووا یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ کری کا کہنا ہے کہ یہ مکڑیاں چھلانگ لگاتی ہیں، اس لیے وہ اپنی خوراک پکڑنے کیلئے جالے نہیں بُنتیں۔

ان مکڑیوں کو تعاقب کے ذریعے اپنے شکار کو پکڑنا ہوتا ہے اور پتوں پر اُگنے والی بیلٹئین باڈیز ساکت ہوتی ہیں. لہذا یہ اس مکڑی کیلئے ایک بہت ہی آسان خوراک کی فراہمی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں