آؤٹ ہے یا ناٹ آؤٹ؟ پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ میں دلچسپ صورت حال، ویڈیو دیکھیں

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دی ہے

ملتان:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری روز فیلڈنگ کا ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا۔

دوسری اننگز کے آخری روز یہ موقع 34.4 اوور میں اُس وقت آیا جب ابرار احمد بولنگ کررہے تھے۔

ابرار احمد نے بول کرائی تو گیند ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین سنکلیئرکے بلے کا اوپری کنارہ چھو کو سلپ کی جانب نکلی جہاں سلمان علی آغا نے ڈائیو لگا کر سیکنڈ سلپ میں کیچ لیا۔

سلمان علی آغا نے کیچ لینے کے بعد قلابازی کھاتے ہی گیند کو زمین پر پھینکا اور پھر کھلاڑی ایک ساتھ کھڑے ہوکر جشن منانے لگے۔

اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز حیران ہوئے اور وہ خود کو ناٹ آؤٹ سمجھتے رہے تاہم تھوڑی ہی دیر میں امپائر نے انہیں صورت حال سے آگاہ کیا تو وہ پویلین لوٹ گئے۔

 

شائقین کرکٹ سلمان علی آغا کے اس کیچ کو اُن کے اب تک کے کیریئر اور پہلے ٹیسٹ کا بہترین کیچ قرار دے رہے ہیں۔

Load Next Story