بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، لڑکی کون ہے؟

جیولن تھرو ایتھلیٹ نے شادی کا اعلان انسٹاگرام پر تصویر شیئر کر کے کیا


ویب ڈیسک January 20, 2025
فوٹو انسٹاگرام

بھارت کے جیولین تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارت کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ اور دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ "نیرج (دل کا ایموجی) ہیمانی، محبت کے بندھن میں بندھے۔"

اگرچہ پوسٹ میں شادی کی زیادہ تفصیلات نہیں دی گئیں، لیکن نیرج کے اس اعلان نے ان کے مداح حیران ہیں کیونکہ ایتھلیٹ اپنی زندگی کو نجی رکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا کی اہلیہ کا نام ہیمانی مور ہے اور وہ سونی پت سے تعلق رکھتی ہیں، ان دنوں وہ امریکا میں اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔

نیرج کے چچا بھیم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ شادی کی تقریب امریکا میں منعقد ہوئی، اور شادی کے بعد نیرج اور ہیمانی ہنی مون کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں