مشیل کو طلاق؟ اوباما کی اداکارہ جینیفر اینسٹن سے قربتیں

اوباما اور مشیل اس وقت صرف اچھے دوستوں کی طرح رہ رہے ہیں


ویب ڈیسک January 20, 2025
بارک اوباما اور مشیل اب صرف اچھے دوستوں کی طرح رہ رہے ہیں

خبر گرم ہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اہلیہ مشیل کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا اور دونوں اس وقت ’’اچھے دوستوں‘‘ کی طرح ساتھ رہ رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن نے سابق امریکی صدر کے ساتھ رومانوی تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتی آئی ہیں۔

اس کے باوجود دونوں کے درمیان قربتوں کی خبریں وائرل ہیں جس کے باعث بارک اوباما اور اہلیہ مشیل کی 30 سالہ ازدواجی زندگی ایک 'چیلنجنگ مرحلے' میں ہے۔

اوباما اور مشیل کے واقف کار ایک ذریعے نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اوباما اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ جوڑے کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جینیفر اینسٹن سے 'افیئر' کی خبروں پر مشیل مایوسی کا شکار ہیں اور اب ان کے درمیان رشتے میں مضبوطی نہیں رہی۔

خیال رہے کہ تاریخ میں افریقی نژاد امریکی صدر کا جینیفر کے ساتھ تعلقات کی خبریں 2022 سے شروع ہوئی تھیں تاہم یہ افواہیں اس وقت پھر زور پکڑ گئیں جب اوباما نے جمی کارٹر کی آخری رسومات میں اہلیہ کے بغیر شرکت کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں