پہلی بار زمین سے باہر کسی مقام کو غیرمحفوظ قرار دے دیا گیا

ان مقامات میں Tranquility Base بھی شامل ہے


ویب ڈیسک January 21, 2025

ورلڈ مونومینٹس فنڈ نے پہلی بار زمین سے باہر کسی مقام کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔

ورلڈ مونومینٹس فنڈ (ڈبلیو ایم ایف) ایک بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ہر دو سال بعد 25 ثقافتی ورثہ کے خطرے سے دوچار مقامات کی نشاندہی کرتی ہے۔

نئی خلائی ٹیکنالوجی کے دور کے آغاز کیوجہ سے ادارے نے چاند کو اپنی 2025 واچ لسٹ میں شامل کیا کیونکہ چاند پر انسانیت کی موجودگی سے متعلق 90 سے زیادہ تاریخی مقامات ہیں۔

ان مقامات میں Tranquility Base بھی شامل ہے جہاں انسانوں نے پہلی بار چاند پر قدم رکھا۔ لینڈنگ سائٹ پر خلاباز نیل آرمسٹرانگ کے جوتوں کے پرنٹ کے ساتھ ساتھ اپولو 11 مشن کے 100 سے زیادہ دیگر نمونے محفوظ رکھتی ہے۔

ادارے کی صدر اور سی ای او، بینیڈیکٹ ڈی مونٹلر نے کہا کہ پہلی بار زمین سے باہر کسی مقام کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ان نمونوں کی نشاندہی اور محفوظ کرنے کی فوری ضرورت کی عکاسی کی جا سکے جو زمین سے آگے انسانیت کے پہلے قدموں کی گواہی دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں