انسٹاگرام سیلیبریٹی اظہر حسن مختصر عرصے میں اپنے وزن میں نمایاں تبدیلی کے لیے وائرل ہوگئے ہیں۔
فٹنس کے شوقین اظہر حسن نے اس سے قبل ایک بار سوشل میڈیا پر اپنا وزن 145 کلو گرام شیئر کیا تھا لیکن غیر متزلزل عزم، طاقت اور متوازن خوراک کی عادت کے ذریعے اظہر حسن نے حیران کُن حد تک 70 کلو وزن کم کیا۔
صارف کی یہ کہانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لاکھوں لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔ وائرل پوسٹ میں اظہر نے شیئر کیا کہ ایک بار اس کا وزن 145 کلوگرام تھا جس میں جسمانی چربی کا تناسب 55 فیصد تھا۔ تاہم، مسلسل کوششوں کے ذریعے اس نے اپنے جسم میں چربی کا تناسب 9 فیصد تک کم کیا اور اب اس کا وزن تقریباً 75 کلوگرام ہے۔
ایک اور پوسٹ میں اظہر حسن نے اپنی چار سالہ ناقابل یقین تبدیلی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے اس کے وزن اور کمی کے سفر کو بہت متاثر کیا۔ اظہر نے بتایا کہ اس کے والد کے انتقال کے بعد وہ اپنے والد کی لاش کو اپنے موٹاپے کی وجہ سے قبر میں اتارنے سے قاصر تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب ان کے والد زندہ تھے تو انہوں نے مجھ سے یہ شرط لگائی تھی کہ میں زیادہ وزن کم کروں گا۔ اور سات مہینوں میں میں نے 55 کلو وزن کم کیا۔
انٹرنیٹ صارفین مسٹر حسن کے وزن میں کمی سے حیران رہ گئے۔ ایک صارف نے یہ کہہ کر ان کی تعریف کی کہ بھائی! واقعی ایک ناقابل یقین تبدیلی، مجھے آپ پر اور آپ کی تمام محنت پر فخر ہے۔