پاکستان کے عوام مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں صدر ممنون حسین

غزہ پر اسرائیلی کی جانب سے حملوں میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں،صدر مملکت


ویب ڈیسک July 25, 2014
پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے موقف کی حمایت کی ہے،صدرمملکت،فوٹو:فائل

صدر ممنون حسین نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے غزہ پر اسرائیلی کی جانب سے حملوں میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مذمتی بیان میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے موقف کی حمایت کی ہے اور پاکستان کے عوام اس مشکل وقت میں بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے آج ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور اس موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم بھی سرنگوں رہا جبکہ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس میں اب تک 800 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |