ٹرین سے چادریں اور تولیے چوری کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

سوشل میڈیا کمیونٹی نے ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کیا


ویب ڈیسک January 20, 2025

زیادہ رش، ناقص صفائی ستھرائی اور غیرمعیاری کھانے کی وجہ سے مسلسل تنقید کی زد میں رہنے والی بھارتی ریلوے اب ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور اب وجہ چوری ہے۔


شہر پریاگ راج سے ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ریلوے ملازمین پلیٹ فارم پر سامان کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس میں انہیں ٹرین کی بوگی سے چوری کی گئیں بیڈ کی چادریں اور تولیے جیسی چیزیں ملیں اور مسافروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر whoismayankk نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو نے 4,200 سے زیادہ اپ-ووٹ حاصل کیے ہیں اور تبصروں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا کمیونٹی نے ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں بہت سے لوگوں نے مسافروں کے اس عمل کی مذمت کی اور سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ 

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ آج کل لوگوں میں اخلاقیات کی کمی ہے۔ بہت سخت قوانین اور کم ہمدردی ہی معاشرے کا رخ بدلنے کا واحد راستہ ہے۔ معاشرہ صرف ایک سخت واقعے کے بعد ہی تبدیلی دیکھتا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں