کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے اپنی شادی کے بعد اپنے برائیڈل شاور کی دلکش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکارہ نے مداحوں کو اپنے اس یادگار لمحے کی جھلک دکھاتے ہوئے کئی تھرو بیک تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ خوشی سے جھومتی نظر آئیں۔
تصاویر میں نیلم کبھی سمندر کے کنارے مسکراتے ہوئے نظر آئیں تو کبھی پھولوں اور روشنیوں سے سجے خوبصورت مقام میں۔ نیلم نے پوسٹ کے ساتھ لکھا: "صرف ایک یادگار رات میرے دوستوں کے ساتھ۔"
نیلم کے مداحوں نے تصاویر پر دل کھول کر تعریفی تبصرے کیے۔ ایک مداح نے لکھا: "بہت خوبصورت" جبکہ دوسروں نے انہیں "فرشتہ" اور "خوبصورت" کے القابات سے نوازا۔
یاد رہے کہ نیلم منیر نے دبئی میں اپنے دیرینہ ساتھی کے ساتھ ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔ جوڑے نے پہلی بار دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کے سامنے تصاویر کھنچوائیں، جو خوب وائرل ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق، نیلم کے شوہر ایک کامیاب بزنس مین ہیں، جو نہ صرف ٹریول اور ٹورازم کا کاروبار کرتے ہیں بلکہ کئی مشہور ریستورانوں کے مالک بھی ہیں۔