مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق

زندہ بچ جانے والے پاکستانی کا نام محمد عدیل ولد محمد رشید ہے، بچ جانے والوں کی تصدیق شدہ تعداد 22 ہوگئی، دفتر خارجہ

اسلام آباد:

وزارت خارجہ اور مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے بچ جانے کی تصدیق کردی،بچ جانے والے پاکستانیوں کی تصدیق شدہ تعداد 22 ہو گئی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر، ایک اور پاکستانی شہری ڈخلا، مراکش کے قریب کشتی کے سانحے میں زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مراکش میں کشتی حادثہ نہیں قتل عام ہوا، بچ جانے والے پاکستانیوں کے ہولناک انکشافات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زندہ بچ جانے والے پاکستانی کا نام محمد عدیل ولد محمد رشید اور کا شناختی کرڈ نمبر نمبر7-0822424-35404 ہے۔ 

 

Load Next Story