برطانوی گلوکار کا بمراہ کے متعلق بیان، بمراہ کا پیغام

برطانوی بینڈ کا جسپریت بمراہ کو انوکھے انداز میں خراج

(فوٹو: فائل)

برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے نے اس وقت بھارت کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس ہی دوران بینڈ کے لیڈ گلوکار کرس مارٹن اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے درمیان ایک مسئلہ بھی پیش آگیا ہے۔

ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پہلے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے مذاقاً کہا تھا کہ جسپریت بمراہ بیک اسٹیج موجود ہیں اور گلوکار کنسرٹ کو روکنے کا کہا ہے تاکہ ان کو گیند کرا سکیں۔

تاہم، اگلے روز ہونے والے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز کنسرٹ میں بمراہ کے متعلق غلط بیانی کی اور بمراہ نے ان کو ایک سخت پیغام بھیجا ہے۔

کرس مارٹن نے کنسرٹ کے شرکاء کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ معذرت چاہتے ہیں کہ گزشتہ روز جو انہوں نے کہا کہ وہ سچ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ’’بمراہ نے ہمیں ایک سنجیدہ پیغام بھیجا ہے۔ بمراہ کا کہنا تھا کہ ’سنو، میں نے تم لوگوں کو میرے متعلق بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ میں دنیا کا عظیم ترین بولر ہوں۔‘ لہٰذا بصد عزت و احترام ہم یہ کلپ دکھا کر ان تک محبت بھیجنے کی امید کرتے ہیں۔‘

جس کے بعد اسکرین پر جسپریت بمراہ کی انگلش بلے باز کو 2024 کی ٹیسٹ سیریز کے دوران کرائی گئی ٹخنہ توڑ یارکر دکھا کر شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔

بعد ازاں کولڈ پلے کی جانب سے خراج تحسین کا یہ انوکھا انداز دیکھ کر جسپریت بمراہ نے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں لکھا کہ کولڈ پلے کی اس حرکت کی وجہ سے ان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by jasprit bumrah (@jaspritb1)

Load Next Story