جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے وقت آخری یادگار سیلفی

جوبائیڈن اور جل نے امریکیوں کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک اور عوام سے محبت کا اظہار کیا

جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت آخری سیلفی (فوٹو سوشل میڈیا)

واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔

جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔

جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔

Load Next Story