مسٹر بیسٹ نے کرپٹو کرنسی ’میم کوائن‘ لانچ پر خاموشی توڑ دی

یہ افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب سولانا فاؤنڈیشن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کو فالو کیا


ویب ڈیسک January 20, 2025
مشہورسخی یوٹیوبر، مسٹربیسٹ نے ایک خاتون کے گھرکو مکمل طور پر تبدیل کردیا۔ فوٹو: فائل

مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے حالیہ افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی میم کوائن کو لانچ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ 

یہ افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب سولانا فاؤنڈیشن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کو فالو کیا اور کچھ کرپٹو پیجز نے دعویٰ کیا کہ وہ جلد میم کوائن لانچ کرنے والے ہیں۔

مسٹر بیسٹ نے 19 جنوری کو ٹویٹر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: "میں میم کوائن لانچ کر کے کروڑوں ڈالر کما سکتا ہوں، مگر نہیں۔ یہ عجیب لگتا ہے، اس لیے میں یہ کام نہیں کروں گا۔"

مسٹر بیسٹ کے اس فیصلے پر ان کے مداحوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ نے ان کے فیصلے کی تعریف کی، مگر کچھ نے ان پر "لالچی" ہونے کا الزام لگایا۔ 

ایک مداح نے طنز کرتے ہوئے کہا: "آپ اپنی برانڈ سے پیسہ کما رہے ہیں، مگر میم کوائن کیوں نہیں بنا رہے؟"

مسٹر بیسٹ نے ان الزامات پر مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا: "میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میم کوائن نہ بنانے پر مجھے ’لالچی‘ کہا جائے گا، مگر زندگی عجیب ہے۔"

مسٹر بیسٹ کے اس بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ ان کی کرپٹو کرنسی ہائپ سے دوری کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ ان کے دیگر کاروباری فیصلوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں