گجرات کے نوابزادہ مظہر اور مظفر ن لیگ میں شامل ہوگئے

پاکستان ایران، ترکی اور سعودی عرب مشترکہ منڈی بنائیں، تمام ملکوں کو فائدہ ہوگا،شہباز شریف

پاکستان ایران، ترکی اور سعودی عرب مشترکہ منڈی بنائیں، تمام ملکوں کو فائدہ ہوگا،شہباز شریف۔ فوٹو:اے پی پی/فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم کے مسئلے پر بین الاقوامی برادری نے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کو سخت مایوس کیا اور کوئی بھی ذی شعورفرد ان کے کردار کو انسانیت دوست اورعادلانہ قرار نہیں دے سکتا۔


وفاقی حکومت نے وہ کردار ادا نہیں کیا جس کی کروڑوں مسلمان اس سے توقع رکھتے تھے، خطے کے اسلامی ممالک پاکستان ،ایران ، ترکی اور سعودی عرب کو باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منڈی بنانی چاہیے جس سے ان ممالک کی پیداواری استعداد بڑھے گی اور باہمی اشتراک سے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے گجرات سے سابق ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان ،سابق ایم پی اے نواب زادہ مظفر علی خان، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات طاہر الملک اور نواب زادہ مہدی کے بیٹے حیدر مہدی نے ملاقات کی اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس سیاسی خاندان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پارٹی کے لیے باعث تقویت ہے۔
Load Next Story