امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ 40 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری اِن ڈور ہوئی۔
حلف برداری کی تقریب ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر واشنگٹن ڈی سی میں شدید سرد موسم کے سبب منعقد کی گئی ہے۔
جمعے کے دن صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ شدید سرد موسم کے باعث انہوں نے یہ حکم دیا ہے کہ تقریبِ حلف برداری ان ڈور منعقد کی جائے جس طرح 1985 میں رونلڈ ریگن کے وقت ہوئی تھی۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ امریکا کے 45 ویں صدر بھی رہ چکے ہیں۔