نوجوانوں کی تعلیم و تربیت؛ گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کیلیے یونیسیف سے معاہدہ

معاشی طور پر کمزور نوجوانوں کو تعلیم w روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جدید تربیتی پروگرامز دیے جائیں گے


ویب ڈیسک January 21, 2025

ملک میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کے لیے یونیسیف سے معاہدہ ہوگیا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی( کی معاونت سے ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کے لیے  یونیسف سے معاہدہ ہوگیا۔ یونیسف بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔

نوجوانوں  کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی شراکت داری و  ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 1.5 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔

’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنے  میں معاون  ہوگا۔ اس کے تحت معاشی طور پر  کمزور نوجوانوں بالخصوص  لڑکیوں کو تعلیم   اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جدید تربیتی پروگرامز دیے جائیں گے۔

یہ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور معاشی ترقی میں اہم کردار کی ضامن ہوگی۔ مختلف ممالک میں  بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کے لیے کی گئی کاوشیں   یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی 14 سالہ شراکت داری  کا منہ بولتا ثبوت    ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری  سے نوجوانوں کی فنی تربیت کے ذریعے  اقتصادی ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں