نو مئی مقدمات میں 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی توثیق
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
ملزمان میں راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اورٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو جلایا، توڑ پھوڑ کرکے دہشت پھیلائی۔ عدالت ان مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔