ویمن کرکٹرز کی ایک دوسرے پر الزام تراشی

فٹنس پر تنقید کیوں کی؟ سابق ویمنز کرکٹر کو انٹرویو دینے سے انکار


ویب ڈیسک January 21, 2025

انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوانے والی اسپنر اور موجودہ براڈ کاسٹر ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا کہ ہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر تنقید کرنے کے بعد ویمنز ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں نے انہیں انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔


انگلیںڈ کی ویمنز ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انکی فٹنس پر سوالیہ نشان اٹھایا گیا تھا، انگلش ٹیم ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوگئی تھی۔

انگلش ویمنز کرکٹرز پر تنقید کے بعد کئی کرکٹرز نے ایلکس ہارٹلی بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 ایلکس ہارٹلی کا رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف

بی بی سی کے ٹی ایم ایس پوڈ کاسٹ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا کہ وہ سوفی ایکلسٹون کا انٹرویو لینا چاہتی ہیں لیکن انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کی اسپنر نے ان کی درخواست کو "منافقت" کہہ کر رد کردیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انگلینڈ کی دیگر ویمن کرکٹرز نے بھی فٹنس پر تنقید کے بعد بات کرنے سے انکار کردیا، حالانکہ ہم صرف اتنا چاہتے تھے کہ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ اور مقابلے جیتنے کیلئے لڑتی ہوئی دیکھائی دے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں، پی سی بی الگ سے کتنی رقم ادا کرے گا؟

واضح رہے کہ ایلکس ہارٹلی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کیلئے کوچنگ کے فرائض نبھاچکی ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں