چیمپئینز ٹرافی؛ کٹ پر استعمال ہونیوالے لوگو کی تصویر منظر عام پر آگئی

تمام ٹیموں کی جرسی پر خصوصی لوگو لگایا جائے گا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے تحت ہونیوالے تمام ایونٹس کیلئے لوگو جاری کرتا ہے جس کے نیتجے میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے، اس حوالے سے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہے۔

ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر یہی خصوصی لوگو لگایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا

دوسری جانب بھارت نے سیاست کو گھٹیستے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اُٹھے ہیں۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کچھ ماہ قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا جس کے باعث چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کرنا پڑا اب بھارتی ٹیم کی کٹ پر لوگو کیساتھ پاکستان کا نام لکھنے پر بھی اعتراض اٹھادیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ دیکھنے دبئی جانیوالوں کیلئے بُری خبر

تاہم اس حوالے سے آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

 

Load Next Story