پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابق اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں۔
عدیل ساجن ایک مشہور ارب پتی بزنس مین ہیں، جو دبئی میں ثانیہ کے ولا کو ڈیزائن کر رہے ہیں۔ یہ افواہیں زوروں پر ہیں کہ ان دونوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کے علاوہ بھی کچھ اور ہوسکتا ہے۔
ہندوستانی بزنس ٹائیکون رضوان ساجن کے بیٹے عدیل ساجن متحدہ عرب امارات میں ایک نجی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور انھیں اپنے پرتعیش طرز زندگی کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
عدیل ساجن کی مجموعی دولت کی مالیت 1.3 بلین ڈالر ہے۔ جبکہ ان کا گروپ پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ہے اور ٹینس ٹورنامنٹس اور فلم فیئر ایوارڈز کو بھی اسپانسر کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اس وقت اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔ ثانیہ مرزا اور عدیل ساجن نے ان افواہوں کے جواب میں فی الحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ثانیہ مرزا کے بھارتی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ تعلقات ہیں، تاہم بعد میں ان افواہوں کی تردید کردی گئی تھی۔