چیمپئنز ٹرافی، سارو گنگولی نے اپنی فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا

وائٹ بال کرکٹ میں بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے، سارو گنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کو اپنی فیورٹ ٹیم قرار دے دیا۔

سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ گزشتہ 50 اوور ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی کارکردگی دیکھ کر بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کا مضبوط امیدوار قرار دیا جا سکتا ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے انڈین ٹیم کو ریڈ بال فارمیٹ میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی لیکن اس بات پر زور دیا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے۔

اس متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کو کام کرنا ہوگا، بالخصوص تب جب وہ غیر ممالک سیریز کھیل رہے ہوں۔ وائٹ بال کرکٹ میں روہت زبردست ہے۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے کے بعد آپ ایک مختلف روہت شرما دیکھیں گے۔

واضح رہےآئی سی سی میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا۔ جبکہ بھارت اپنے سارے میچ دبئی میں کھیلے گا۔

Load Next Story