اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کے ہمراہی ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کے ہمراہی ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، پراسیکیوشن نے رائے ممتاز کی عبوری ضمانت کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔
انہوں نے استدعا کی کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے خارج کی جائے، پراسیکیوشن کے وکیل عامر سعید راں نے مؤقف اپنایا کہ بعدازگرفتاری کے بعد عبوری ضمانت دائر نہیں ہوتی۔
پراسیکیوشن کی یہ درخواست ہائیکورٹ سے خارج ہو چکی ہے ، ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ٹرائل کورٹ میں دوبارہ عبوری ضمانت دائر کی۔
عدالت نے رائے ممتاز کی عبوری ضمانت کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔