بالی وڈ کے سپر اسٹارز عامر خان اور سلمان خان نے بگ باس 18 کے فائنل میں اپنی دوستی اور مزاحیہ انداز سے شائقین کو محظوظ کیا۔
عامر خان، اپنے بیٹے جنید خان کی فلم "لوویاپا" کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے، جہاں ان کے ساتھ جنید اور کو-اسٹار خوشی کپور بھی موجود تھے۔
شو کے دوران خوشی اور جنید نے دونوں خانز کے درمیان "لوویاپا موومنٹ" کا مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ان سے ایک دوسرے کے فونز چیک کرنے کو کہا۔ عامر نے سلمان سے ان کا فون چیک کرنے کو کہا، جس پر سلمان نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "کیا چیک کروں یار؟ یا تو رینا دتہ یا کرن راؤ کا میسج ہوگا!"
فون چیکنگ کے دوران سلمان نے عامر سے کہا، "فون کھولتے ہی تو گر جائے گا۔" عامر نے جواباً کہا، "گر جاؤں تو سنبھال لوں گا، لیکن انڈیا کو گرنے نہیں دوں گا۔" یہ مکالمہ حاضرین کو قہقہوں میں مبتلا کر گیا۔
بعدازاں، سلمان نے بھی عامر کے فون پر چٹکی لیتے ہوئے کہا، "تیرے فون میں کیا ہوگا؟ یا تو رینا یا کرن کا میسج ہوگا!" اس مزاحیہ نوک جھوک نے ان کی دوستی کی مضبوطی اور بہترین کامیڈی ٹائمنگ کو ظاہر کیا۔
شو کے آخر میں، دونوں اسٹارز نے اپنی 1994 کی فلم "انداز اپنا اپنا" کے مشہور بائیک سین کو دوبارہ زندہ کیا، جس کے پس منظر میں گانا "دو مستانے چلے زندگی بنانے" چلایا گیا۔ عامر نے ہنستے ہوئے اس فلم کے سیکوئل کی تجویز دی، جس نے مداحوں کو جوش و خروش میں مبتلا کر دیا۔