پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو طلب، متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے

اجلاس میں دونوں ایوانوں سے رہ جانے والے بل منظور کیے جائیں گے


ویب ڈیسک January 21, 2025

اسلام آ باد:

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں دونوں ایوانوں سے رہ جانے والے بل منظور کیے جائیں گے۔

مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم نے بھجوائی تھی، وزارت پارلیمانی امور کل اجلاس کا باضابطہ ایجنڈا جاری کرے گی، اجلاس جمعہ کو صبح دس بجے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں