ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستان کیخلاف 148 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے 148 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑا


ویب ڈیسک January 22, 2025

پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔


پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔

نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی

بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے بازوں میں سے کوئی بھی 11 رنز سے زیادہ اسکور نہیں کرسکا تھا اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا کہ اننگ کا ٹاپ اسکور آخری تین بلے بازوں کے ہوں۔

اسکے علاوہ تاریخ میں ایسا تیسری بار ہوا ہے جب اننگ کے دو ٹاپ اسکورر آخری دو بلے باز ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں بیٹرز دوسری اننگ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں