امیتابھ بچن کی ’بہو‘ کے ساتھ تصویر وائرل
بالی ووڈ کی اداکارہ انوشا ڈنڈیکر کی امیتابھ بچن سے ملاقات، فلم ’ویرودھ‘کی یادیں تازہ ہوگئیں۔
اداکارہ انوشا ڈنڈیکر نے حال ہی میں امیتابھ بچن سے ملاقات کی ہے، جس نے انہیں فلم ’ویرودھ، فیملی کمز فرسٹ‘ کے سیٹ پر گزارے گئے لمحات یاد دلا دیئے۔
اس خوبصورت ملاقات کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انوشا نے لکھا، ’میرے پہلے سُسر... خوش نصیب ہوں کہ آپ کے ساتھ کام کیا‘۔ ساتھ ہی اداکارہ نے ہیش ٹیگ ویرودھ ری یونین کا ٹیگ بھی استعمال کیا۔