تل ابیب میں چاقو سے حملے میں 5 اسرائیلی زخمی، حملہ آور جاں بحق
تل ابیب میں چاقو سے حملے میں 5 اسرائیلی زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں مشتبہ حملہ آور جاں بحق ہوگیا۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کی شام تل ابیب میں چاقو سے حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر ہی ہلاک کر دیا۔
اسرائیل کی ایمرجنسی ریسکیو سروس زخمیوں میں چار کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک شخص کی گردن پر گہرے زخم آئے ہیں جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق چاقو حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھی، یہ حملہ ریستوران اور کیفے سے بھرے ایک مصروف علاقے میں ہوا، حملہ آور کی شناخت صرف 28 سالہ "غیر ملکی شہری" کے طور پر کی گئی ہے۔