لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ملی یکجتی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا

بلوچستان مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت بلاتاخیر قومی کانفرنس منعقد کرے، نائب امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک January 22, 2025

لاہور:

 لیاقت بلوچ کی زیر صدارت  ملی یکجتی کونسل بلوچستان کی صوبائی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔

اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل اور جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت بلاتاخیر قومی کانفرنس منعقد کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کے جذبات کا احساس کرے، لاپتہ افراد کی بازیابی بیرونی مداخلت کا سدباب بنے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5 فروری کو  کشمیر و فلسطین سے یکجہتی کا دن ہوگا، پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں