رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر ائیرپورٹ پہنچ گئیں، مداح تشویش میں مبتلا
جنوبی بھارتی سُپر اسٹار رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشپا اسٹار رشمیکا اپنی گاڑی سے دو لوگوں کی مدد سے اُترتی ہیں اور پھر لنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھتی ہیں جبکہ انہوں نے ماسک اور کیپ سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔