پی ایم ڈی سی نے ڈینٹل کورس کی مدت پانچ سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں فیکلٹی کی عمر کی حد 70 سے بڑھا کر 75 سال مقرر


رضیہ خان January 22, 2025

اسلام آباد:

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کورس پانچ سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

کونسل نے گزشتہ سال ڈینٹل کا کورس چار سال کی بجائے پانچ سال کرنے کا فیصلہ لاگو کیا تھا، ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈینٹل سرجنز ایسوسی ایشن کے دباؤ پر کونسل نے اپنا فیصلہ تاحال واپس لے لیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیکلٹی کی عمر کی حد مزید پانچ سال بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں فیکلٹی کی عمر کی حد 70 سال سے بڑھا کر 75 سال ہوگئی۔

فکیلٹی کی عمر کی حد میں اضافہ و ڈینٹل کورس میں اضافے کے فیصلے کونسل کے 12 ویں اجلاس میں کیے گئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ایم ڈی سی نے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈین پمز کی مدت میں دوسری بار اضافہ کردیا، پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج پمز اسپتال کے ڈین بھی ہیں۔

وہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد پہلے ہی ایک سال کی توسیع لے چکے تھے جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد توسیع کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ ڈین پمز اسپتال کی ایک سال کی توسیع حاصل کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں