ٹیسٹ رینکنگ؛ نعمان علی ٹاپ 10 بالرز میں شامل، ساجد کی بھی بڑی چھلانگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹیں لینے والے قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان 18 درجے ترقی پاکر 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ نعمان علی نے 2 درجے ترقی کے بعد کیرئیر بیسٹ 9ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی 908 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 841 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کی 6 درجہ تنزلی رضوان کی ترقی
ٹاپ 10 ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں محض نعمان علی شامل ہیں۔
دوسری جانب جانب بیٹرز کی رینکنگ میں کوئی بڑا اُلٹ پھیر نہیں ہوا ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ پہلی، ون ڈے میں بابراعظم اور ٹی20 فارمیٹ میں ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔