لاہور ایئر پورٹ سے مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا 

اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر کو دوران اسکینگ لیب ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے  13عدد  9 ایم ایم گولیاں کی برآمد ہونے پر اسے آف لوڈ کر دیا گیا۔

اے ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر شان صادق کو دوران اسکینگ لیب ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے حوالے کر دیا گیا۔

تھانہ سرور روڈ میں مسافر شان صادق کے خلاف  13-اے 21965کی دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 ایم ایم کی 13عدد گولیوں کا لائسنس مانگنے پر مسافر نہیں دیکھا سکا، ملزم شان صادق کے مطابق گولیاں والد کے لائسنس پر خریدی گئیں، مسافر شان صادق لاہور سے قطر ائر ویز کی پرواز 621سے دوحہ جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مسافر دوحہ میں قطر ائر لائن میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ، غلطی ۔۔سے والد کا لیب ٹاپ بیگ میں گولیاں موجود تھیں جس کا مسافر کو علم نہ تھا

مسافر اے ایس ایف کی پہلی چیکنگ سے گزر گیا امیگریشن کائونٹر سے بھی گزر گیا، آخری کاؤنٹر سے اے ایس ایف نے دوبارہ چیکنگ پر گولیاں برآمد کیں۔

Load Next Story