ٹیٹو پر سوئی دھاگے کا استعمال کرنے والا آرٹسٹ
برازیل کا ایک ٹیٹو آرٹسٹ جلد پر اپنی منفرد فنکاریوں کے لیے بڑے پیمانے پر مشہور ہوگیا ہے۔
Vinicius Moschen برازیل کا ایک باصلاحیت ٹیٹو آرٹسٹ ہے جو رنگین پیچ اور اسٹیکر طرز کے ٹیٹو بنانے میں مہارت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سوئی دھاگے کا بھی استعمال کرتا ہے۔
ہم نے ویسے تو دنیا بھر میں ٹیٹو کے متعدد فنکاروں کو پیچ اور اسٹیکر نما ٹیٹوز کے لیے وائرل ہوتے دیکھا ہے لیکن 29 سالہ ونیشیئس نے دونوں انداز میں مہارت حاصل کی ہے اور اکثر ان کے ساتھ سوئی دھاگے کا انوکھا فن بھی استعمال کرتا ہے۔
نوجوان آرٹسٹ نہ صرف ماہرانہ طور پر اپنے پیچ طرز کے ٹیٹوز پر سلائی کرتا ہے بلکہ وہ حقیقت پسندانہ شکل کو بڑھانے کے لیے کچھ دھاگے آرٹ کے کنارے ایسے چھوڑ دیتا ہے تاکہ انہیں تھری ڈی اثر دیا جاسکے۔