سیف علی خان کی زندگی بچانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات
مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے 21 جنوری کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد آٹو ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی ہے، جنہوں نے حملے کے بعد انہیں فوراً اسپتال پہنچایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان 16 جنوری کی رات اپنے گھر پر ایک خطرناک حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں انہیں متعدد چاقو کے وار کیے گئے، جس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا جہاں فوری طور پر ان کے دو آپریشن کیے گئے۔