بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان انسٹاگرام پر جنت زبیر سے ہار گئے
شوبز میں بطور چائلڈ اسٹار قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ شاہ رُخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7 ملین ہے، یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ جنت نے اداکاری سے ڈیجیٹل دنیا تک اپنے سفر کے دوران مداحوں کے ساتھ گہرے تعلق قائم کیا اور ان کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔
جنت زبیر اپنی دلچسپ اور متاثر کن پوسٹس، ذاتی تجربات، اور مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے کے باعث انسٹاگرام پر بےپناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔