ظلم کی سیاہ رات ڈھلی نہیں؛ غزہ سے 120 بوسیدہ لاشیں برآمد، مغربی کنارے میں بھی 10 فلسطینی شہید

زیادہ تر لاشیں مسخ اور بوسیدہ ہوکر ناقابلِ شناخت ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک January 22, 2025
غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کو ہدف بنالیا

اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی کے بعد منظم ہوکر مغربی کنارے میں اپنی عسکری کارروائیاں بڑھا دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کو غزہ کی طرح نشانہ بنانا شروع کردیا۔

اسرائیلی فوج نے آج مسلسل دوسرے روز بھی مغربی کنارے کے شہر جنین میں ملٹری آپریشن کیا جس کے دوران 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فسطینی اتھارٹی کے محکمہ صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بربریت میں درجن سے زائد فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے۔

ادھر سول ڈیفنس کے عملے نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کے دوران دو روز میں 120 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

یہ لاشیں مسخ اور بوسیدہ ہوکر ناقابلِ شناخت ہیں۔ جنھیں فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔ ان میں زیادہ تر خواتین اور بچوں کی لاشیں ہیں۔ 

یاد رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیل بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 47 ہزار 107 ہے جب کہ 1 لاکھ 11 ہزار 139 زخمی ہیں۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں