کراچی؛ غربت سے پریشان 27 سالہ نوجوان پھندے سے جھول گیا

نوجوان اپنے نانا نانی کے ساتھ رہائش پذیر تھا، موقع پاکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی


اسٹاف رپورٹر January 22, 2025

کراچی:

شہر قائد میں غربت سے پریشان 27 سالہ نوجوان نے پھندے سے جھول کر اپنی جان دے دی۔

پولیس کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں مدینہ کالونی سونا چاندی لان کے قریب ایک گھرسے نوجوان کی گلےمیں پھندا لگی لاش ملی،جس  کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

متوفی نوجوان کی شناخت 27 سالہ دیان ولد اطہرکے نام سےکی گئی ۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ متوفی نوجوان اپنے نانا نانی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ نوجوان کی نانی کسی کام سے باہر گئیں  تو اس نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ غربت کا معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مزید تفتیش کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں