سعود شکیل کو کپتان بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 2025 کیلیے اپنی ٹیم کی قیادت دینے کیلیے کھلاڑی کا نام فائنل کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل ٹائٹل دو بار جیتنے والی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پاکستان سپرلیگ 2025 کی کپتانی سعود شکیل کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی شکیل کو نئی حکمت عملی کے تحت مینجمنٹ نے کپتانی کی ذمہ داری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کپتانی کے ساتھ سعود شکیل بطور اوپنر ایکشن میں نظر آئیں گے۔
فرنچائز نے اُن کے گزشتہ برس کے 141.67 کے اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے کپتانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سیزن میں نئی حکمت عملی کے ساتھ پی ایس ایل 2025 کی ٹرافی اپنے نام کرنے کیلیے کوشاں ہے۔