ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد 73 تک پہنچ گئی تھی


ویب ڈیسک January 22, 2025

ڈی آئی خان:

نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوگیا، حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں حالیہ پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل لچرہ میں 3 سال 9 ماہ  کے عمر کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر، محمد انوار الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔ سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے، جس میں ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پرخصوصی توجہ دی جائے گی، جنوبی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

والدین سے گزارش ہے کہ جب پولیو ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں تو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد 73 تک پہنچ گئی تھی۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان سے، 22 کا خیبرپختونخوا، 22 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں