کراچی سے ایک اور بچہ مبینہ طور پر اغوا، اہل خانہ کا بحفاظت بازیابی کا مطالبہ

پی آئی بی کالونی کے علاقے فرقان آباد سے 10 سالہ عبدالرحمان لاپتہ ہوا

فوٹو فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 10 سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا جس پر اہل خانہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپتہ ہونے والے دس سالہ عبدالرحمان کے والد نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق شام کو گھر سے کھیلنے کیلیے نکلا مگر واپس نہیں آیا، اُسے بہت تلاش کیا اور مساجد میں بھی اعلان کروائے۔

مغوی کے والد فقیر محمد نے کہا کہ کافی تلاش کیا اور پھر ناکامی کے بعد پولیس سے رابطہ کر کے شکایت درج کرادی، بچے کا ذہنی تواز ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے روزنامچہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کردی ہے اور ہمیں بھی ڈھونڈنے کا کہا ہے۔

والد فقیر محمد نے پولیس اور انتظامیہ سے بچے کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Load Next Story