ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 پرو کے حوالے تصاویر لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ ماہ مبینہ آئی فون 17 پرو کی تصاویر لیک ہوئیں تھیں جس میں فون کی پشت پر روایتی چوکور کٹ آؤٹ کے بجائے کیمرا وائزر دِکھایا گیا تھا۔ اس خبر کی بعد ازاں تردید کر دی گئی تھی لیکن اس متعلق ایسی ایک اور تصویر لیک ہوئی ہے جو بتاتی ہے کہ 17 سیریز کے ڈیزائن میں وائزر ہوگا۔
تازہ ترین تصویر ایپل اشیاء کے متعلق زبردست ٹریک ریکارڈ رکھنےو الے ماجِن بیو نے شیئر کی ہے۔ تصویر میں آئی فون 17 سیریز کے دو بیک پینل دِکھائے گئے ہیں۔ تصویر میں اس متعلق تصدیق تو نہیں کی گئی کہ کونسا بیک پینل کس ڈیوائس کا ہے، لیکن اس میں سنگل کیمرا کٹ آؤٹ دیکھا جا سکتا ہے۔
افواہوں کے مطابق آئی فون 7 میں پشت پر سنگل کیمرا متوقع ہے، اس لیے یہ نئی تصاویر فون کے بیک پینل کو شو کیس کر رہی ہیں۔