بن قاسم کے قریب ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود بن قاسم مری گوٹھ کے قریب ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ محمد شاہ رخ ولد راشد احمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔